’ شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، کبھی اف نہیں کی‘ نوازشریف کا خطاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف نے سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی اور ان کی بہن کا دوران قید ساتھ نبھانے اور مصائب برداشت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کھل کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی نے میرے ساتھ بڑی جرات کے ساتھ جیل کاٹی، انہوں نے کبھی اف نہیں کی ،میں ان کی پیٹھ کے پیچھے داد دوں گا، انہوں نے بہت جرات اور بہادری کے ساتھ میرا ساتھ بھی دیا اور مصائب بھی برداشت کیئے۔

ن لیگ کے صدر نوازشریف نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور پارٹی بتا دے کہ انہوں نے یہ منصوبہ پاکستان کیلئے بنایا ، جو قابل ذکر ہے ، جنگلہ بس کہنے والے خود جنگلہ بس بناکر اربوں روپے کھا کر غائب ہو گئے ہیں، جو کہانیاں آپ پڑھتے تھے ، میں بھی پڑھتا تھا، جیل میں بھی پڑھتا تھا ، جیسے پشاور میں میٹرو بس اس میں بے پناہ گھپلے ہوئے ، اس کی انکوائری بھی نہیں ہوئی اور نہ عدالت میں معاملہ آیا، اس کا موازانہ قوم کیلئے بہت ضروری ہے کہ کون اس ملک کے ساتھ کیا کر گیاہے ، ملک کو کس نے اجاڑا، قوم کو یہ پوچھنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں مشرف سے پوچھنے کا حق رکھتاہوں ، وہ اللہ کے پاس چلے گئے ہیں، میرے دل میں ان کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے ، وہ دنیا سے چلے گئے ہیں تو کیا شکوہ ہوگا، میں یہ صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ انہوں نے منتخب وزیراعظم اور حکومت کو اکھاڑ کر باہر پھینکا، اسمبلی توڑ دی ، سینیٹ بھی توڑ دیا ،عدلیہ نے ان کا ویلکم کیا ، گلے میں ہار پہنایا، اور کہا کہ آپ کہاں تھے آپ کو تو پہلے آنا چاہیے تھا، اس وزیراعظم کو بھی گرفتار کر لیا جس نے ایٹمی دھماکے دیئے، اس وزیراعظم کو یہ صلہ دیا گیا ۔

ان کا کہناتھا کہ آج تک نہ ہم نےکوئی خاطر خواہ احتجاج کیا اور نہ ہی ہماری قوم نے کبھی اس کا نوٹس لیا ،میں یہ سمجھتاہوں کہ ان چیزوں کا تاریخ سے بہت گہرا تعلق ہے ، اس کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ، اس کے بعد ہم ملک سے باہر رہے ، قیدو بند میں رہے ، اٹک قلعے میں بند کر دیا گیا ، رات میں وہاں پر گیدڑوں کی اور جنگلی جانوروں کی آوازیں آتی تھیں ، ان کی آوازوں سے اٹھ جاتے تھے ، میں شاہد خاقان عباسی کی بہن کو سلام پیش کرتاہوں ، یہ اٹک فورٹ میں آتی رہی ہیں، میں لانڈھی جیل میں تھا تو یہ وہاں بھی آتی تھیں، ان کے بھائی شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ بڑی جرات کے ساتھ جیل کاٹی، انہوں نے کبھی اف نہیں کی ،میں ان کی پیٹھ کے پیچھے داد دوں گا، انہوں نے بہت جرات اور بہادری کے ساتھ میرا ساتھ بھی دیا اور مصائب بھی برداشت کیئے ، ان کی والدہ نے ہمارے لیے بہت دعائیں کیں، جو سچ ہے وہ کہنی اور کرنی چاہیے ۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے وہ وقت یاد آتا ہے ، اللہ کے فضل سے ہم بھی مضبوط رہے ، وقت گزر گیا، آج تک گن نہیں سکا کہ میں وزارت عظمیٰ پر زیادہ سال رہاہوں یا جیل اور جلا وطنی میں ، ہمیں حق کو حق کہنا ہوگا اور باطل کو باطل کہنا ہوگا، جو لوگ اندھا دھند باطل کے پیچھے بھاگتے ہیں ،یہ نہیں دیکھتے کہ ملک کے ساتھ کیا سلوک کر گیا ہے ، غریب لوگوں کا جینا مشکل کر دیاہے ، مہنگائی کو آسمان پر لے گیا ہے ، روٹی ، سالن اور بجلی میسر نہیں، اگر ہے تو بہت مہنگی ہے ، کیا میں بجلی مہنگی کر کے گیا تھا ؟ میں تو بہت سستی بجلی چھوڑ کر گیا تھا ، میں گھر گھر میں بجلی پہنچا کر گیا تھا ، میں خود نہیں گیا بلکہ مجھے نکالا گیا تھا ، اگر نہ نکالتے تو آج ملک میں بے روزگاری نہیں ہوتی، اللہ کے فضل سے جس منصوبے پر ہم کام کر رہے تھے کہ اس ملک میں ان چیزوں کا کوئی نام نہ ہوتا،ہم واقعی جی ٹوینٹی سے بھی آگے نکل گئے ہوتے ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ ہمیں کسی آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوتی، میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں لیکن انہوں نے آئی ایم ایف کو جو خطوط لکھے تاکہ وہ نہ آئیں اور یہ ملک بیٹھ جائے ۔ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا یہ اس کو دوبارہ لے کر آئے ، اور آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب شائد پاکستان کو آئی ایم ایف کو دوبارہ ضرورت نہیں ہو گی، لیکن دوبارہ آئی ایم ایف کیوں آیا، آج اتنی بڑی بڑی شرطیں لگا رہے ہیں وہ مانی جائیں تو غریب کیلئے مصیبتیں کیوں نہیں پیدا ہوں گی ، اللہ کا شکر ہے کہ ان چیزوں کے باوجود انتے خراب حالات میں حکومت سنبھالی ہے ، آج مہنگائی بھی کم ہو رہی ہے ، آج روز مرہ کی اشیا کے ریٹ بھی کم ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے، آج پاکستان کے اندر لوگوں کو سکھ کا سانس آنا شروع ہواہے ، میں اس کیلئے شہبازشریف کو شاباش دوں گا وہ بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ، وہ خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں ، میں مریم نوازشریف کو بھی شاباش دوں گا وہ بھی دن رات کام کر رہی ہیں ، وہ جگہ پہنچ رہی ہیں ، لوگوں سے مل رہی ہیں، آٹے کی قیمت نہیں بڑھی ، اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے ، کچھ چیزیں ہم نے کی ہیں جس کے اثرات آئے ہیں، کچھ چیزوں کے ویسے ریٹ گرنا شروع ہو گئے ہیں ، میں نے جنرل کونسل کی میٹنگ میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہاتھ پکڑ رہاہے ، خلوص نیت سے کام کرنے پر اللہ مدد کرتاہے اور آئندہ بھی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔مریم نواز جو کر رہی ہیں اسی طرح کرتی جائیں اور شہبازشریف بھی ایسے ہی کام کرتے جائیں تو یہ ملک بحرانوں سے ضرورباہر نکلے گا۔

Recent Posts

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن…

4 mins ago

امریکا کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب…

16 mins ago

کے پی: رواں برس دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے، سی ٹی ڈی کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497…

28 mins ago

اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے: پولیس رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

37 mins ago

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

1 hour ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

1 hour ago