کراچی (قدرت روزنامہ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے پاس اسٹیبلشمنٹ سے مستعار لی ہوئی طاقت ہے،اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے، ہم وزیراعظم سے بات کرلیں تب بھی انہیں اجازت کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی جانا ہے تو کیوں نہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی بات کریں، پارلیمنٹ میں حکومتی جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے. (ن) لیگ کی 17اورپیپلز پارٹی کی 22نشستیں بنتی ہیں، ایم کیوا یم پاکستان جسے 19نشستیں دی گئیں ان کی ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان ہیں وہ سیاست پر بات کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، نیب ترامیم کیس میں اس بنیاد پر لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی گئی کہ عمران خان اسے اپنے سیاسی مفاد میں استعمال کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…