تحریک عدم اعتماد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل112کے تحت تحریک عدم اعتماد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ نہ اسمبلی توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مشورہ دے سکتے ہیں،ہماری عدم اعتماد کی تحریک پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ناراض اراکین کا بڑا اعلان یہی ہوگا ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو آگے لائیں گے بلوچستان میں جام کمال جیسا ظالم حکمران پہلے کبھی نہ آیا نہ آئے گامکافات عمل ہے کہ جام صاحب کے اپنے لوگ انکے خلاف ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ نے ایک سوال کہ آپ قانون دان بھی ہیں کیا جام صاحب کو کیا آئینی طور پر یہ اختیار ہے کہ وہ اسمبلی توڑ دیں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے پاس اختیار تو ہے کہ اسمبلی توڑ دے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے اگر جام کمال نے بلوچستان کبھی نہیں آنا تو وہ یہ اقدام اٹھا لیں آئین کے آرٹیکل 112کے تحت عدم اعتماد کی تحریک موجود ہوتو وزیر اعلی اسمبلی توڑ سکتے ہیں نہ مشورہ دے سکتے ہیں،ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ ناراض اراکین کا بڑا اعلان یہی ہوگا ہماری عدم اعتماد کی تحریک کو آگے لائیں گے، ہماری عدم اعتماد کی تحریک پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی، بلوچستان میں جام کمال جیسا ظالم حکمران پہلے کبھی نہ آیا نہ آئے گا، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ مکافات عمل ہے کہ جام صاحب کے اپنے لوگ انکے خلاف ہوگئے ہیں،وزیر اعلی کے حوالے سے کل ایک نام سامنے آجائے گا، متحدہ اپوزیشن کی روز بیٹھک ہوتی ہے معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

4 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

12 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

23 mins ago

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

28 mins ago

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے…

37 mins ago

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

44 mins ago