آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں پیشرفت کا اعتراف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کو ایک نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت سپورٹ کیا جا سکتا ہے جس کیلیے پاکستان کیساتھ ورچوئل بات چیت کا عمل جاری ہے۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 6سے 8ارب ڈالرکا نیا 3سالہ قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔
جیولی کوزیک نے پاکستان کیساتھ ممکنہ نئے قرض معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن نے13 سے تئیس مئی دوہزار چوبیس تک پاکستان کا دورہ کیا اور اس میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

25 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago