پی ٹی آئی رہنما علی زمان پر حملہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج


پشاور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے، علی زمان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں علی زمان ایڈوکیٹ پر حملہ کیا گیا جس میں نامعلوم افراد نے گاڑیوں سے اتر کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ بھی استعمال کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ بعدازاں تھانہ فقیر آباد میں مجروح علی زمان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صباء کونامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ان کا شوہر اور دیگر 4 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں، ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے کہا گیا کہ گھر جارہا تھا کہ علاقہ فقیر آباد میں ایک شخص نے میری گاڑی سے اپنی گاڑی ٹکرائی، گاڑی سے اترتے ہی اے سی سمیرا عباس کے شوہر نے مجھ پر تشدد کیا، دیگر گاڑیوں میں آئے افراد نے بھی باارادہ قتل مجھ پر تشدد کیا، ملزمان مجھ سے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی لے گئے۔
ایف آئی آر میں مدعی ںے کہا کہ اے سی سمیرا صباء انتخابات میں میرے حلقے میں بطور آر او ذمہ داریاں انجام دے رہی تھی، خاتون اے سی اور ان کے شوہر نے میرا مینڈیٹ چوری کیا، سمیرہ صباء کے شوہر نے مجھ پر من گھڑت ایف آئی آر بھی درج کی تھی، اے سی کے شوہر نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھی۔ یاد رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو تحریک انصاف کی جانب سے پشاور سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago