دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش


بیجنگ(قدرت روزنامہ)حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیچکرنگ کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں ان کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی موجود ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر ژن گولی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی اور کمپنی کو بتایا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ ہم نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

17 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

27 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

39 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

49 mins ago