کراچی : ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ) کیماڑی میں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، ٹینکر کا ڈھکنا بند تھا جس کے سبب گیس بھرنے سے دھماکا ہوا۔
ایکسپریس کے مطابق کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ذوالفقار نامی شخص آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ٹینکر مکمل تباہ ہوگئے، قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مکانوں میں داڑیں پڑگئیں اور چھتیں ٹوٹ گئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 65 سالہ ویلڈر ذوالفقار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس جگہ دھماکا ہوا وہاں شیریں جناح کالونی میں معمول کے مطابق ٹینکروں میں اسی طرح سڑک کے کنارے کھڑا کرکے ویلڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔

آئل ٹینکر اونر فضل اللہ مروت کا کہنا تھا جس وقت ٹینکر کی ٹینکی میں ویلڈنگ کی جارہی تھی ٹنکی کے اوپر کا ڈھکن بند تھا جس کی وجہ سے ٹینکی میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، مرنے والا ذوالفقار بھی شیریں جناح کالونی کا ہی رہائشی تھا،
ایدھی کے رضا کار نے ایکسپریس کو بتایا مدد گار 15 پولیس کی کال آئی کہ شیریں جناح کالونی میں دھماکا ہوگیا ایدھی کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا۔ ایک گھر کے رہائشی نے بتایا کہ وہ گھر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا وہ اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے لے کر نیچے آگیا دوبارہ جاکر دیکھا تو گھر کی چھت ٹوٹی گئی اور دیواروں میں داڑیں آگئیں۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

11 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

27 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago