پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے زمینی راستے سے چین کو چیری درآمد کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں پہلی کھیپ چین پہنچ چکی کی۔
نیشنل لاجسٹک کمپنی کے مطابق چیری سے لدا این ایل سی کا ریفر ٹرک گلگت بلتستان سے روانہ ہوا تھا جس پر 6 میٹرک ٹن چیری لوڈ کی گئی تھی، ٹرک خنجراب کے راستے چین کے شہر تاشکرگن پہنچ گیا۔ این ایل سی کا ٹرک گلگت بلتستان سے صرف 3 دن میں چین پہنچا، این ایل سی کے ریفر کنٹینر نے دوران ترسیل چیری کی تازگی کو برقرار رکھا۔بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے چیری کی گلگت بلتستان میں خصوصی پلانٹ پر ٹریٹمنٹ کی گئی، چیری کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے چین روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں سال 500 ٹن چیری چین پہنچائی جائے گی جس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

3 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

11 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

21 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

35 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago