میں انتقام پر یقین نہیں رکھتا،جیل میں عمران خان کو 2اے سی لگادیں،نواز شریف

مری (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیر اعظم امریکہ جا کر کہا تھا کہ نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروا دوں گا مگر اب آپ خود جیل میں ہیں تو میرا اس طرف دھیان بھی نہیں گیا ہے .
مری میں سینیٹ کے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ (عمران خان) کو دو اے سی لگوا دیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا .

میں کینہ پرور اور انتقام پر یقین رکھنے والا شخص نہیں ہوں . جو باتیں انہوں (عمران خان )نے امریکہ میں جا کر کیں وہ ایک وزیراعظم نہیں کرتا . نواز شریف نے کہا کہ میرے بارے میں انہوں (عمران خان) نے بیان دیا کہ او نواز شریف میں تمہیں وزیراعظم ہاؤس سے گھسیٹ کر نکالوں گا .

عمران خان کا نام لیے بغیر نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے دور میں خود چل کر ان کے گھر گئے تھے . ووٹ مانگنے یا مدد مانگنے نہیں بلکہ ان سے یہ کہنے کہ ’آؤ مل کر کام کرتے ہیں . بینظیر بھٹو سے بھی اسی مقصد کے لیے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھے کہ ملک آگے بڑھے .
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہر منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کا نام لکھا ہوا ہے، جو بڑا کام پاکستان کی تاریخ میں ہوا اس کے پیچھے ہماری جماعت ہے، کوئی اور پارٹی بتادے کہ انہوں نے کونسا قابل ذکر منصوبہ بنایا ہے؟
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے دل میں مشرف کے خلاف کوئی شکوہ نہیں لیکن میں صرف مشرف سے پوچھتا ہوں کہ کیا وجہ تھی کہ انہوں نے ایک اچھے بھلے وزیر اعظم کو اکھاڑ کے باہر پھینک دیا اور اسمبلیاں بھی توڑ دیں؟ عدلیہ نے ان کے گلے میں ہار پہنایا اور کہا کہ ہمیں آپ کا انتظار تھا، آپ کہاں تھے؟ اور پھر اس وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا جس نے ایٹمی بٹن پر ہاتھ رکھ کے اسے دبایا تھا اور ایٹمی دھماکے کیے، یہ صلہ ملا اس وزیر اعظم کو .

. .

متعلقہ خبریں