لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے لیے گئے ایک اور ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں برس مثبت نمونوں کی تعداد 173 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ لسبیلہ میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تازہ نمونہ جمالی محلہ سے لیا گیا ، رواں برس ضلع لسبیلہ سے تیسرے ماحولیاتی نمونے میں وائرس مثبت آیا ہے، گزشتہ 2 مثبت نمونے 23 جنوری اور 22 اپریل کو لیے گئے تھے، وائرس کی وائی بی 3 اے کلسٹر کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، رواں سال 11 جنوری کو کراچی شرقی میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے 99.44 فیصد جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس 44 اضلاع سے 173 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں 28 اضلاع سے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس ایسے اضلاع میں پھیل رہا ہے، جو اس سے قبل وائرس فری تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سیوریج کے پانی میں وائرس پایا جاتا ہے، تو نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے، اس پولیو مہم کے معیار کا تعین کرنا بنیادی پیرامیٹر ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے بچوں کو قطرے نہیں پلائے جارہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

15 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

27 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

34 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

49 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

53 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago