پاکستان میں سیاہ ترین دور ہے، کوئی جرنیل اور جج قانون سے بالاتر نہیں، شہریار آفریدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے شہریار خان آفریدی، صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ، مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ، ایم این اے شاندانہ گلزار اور دیگر نے بوستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوستان کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان خیبر پختونخوا کی طرح پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے، عتیق خان کاکڑ کی شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، تحریک انصاف بلوچستان کی پارٹی کارکردگی قابل تحسین ہے، تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور کارکنان گرفتاریوں و تشدد کی سیاست سے خوفزدہ اور پیچھے ہٹنے والے نہیں، قائدین اور کارکنوں کا جذبہ قابل دید ہے، ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں، فوج اور ایجنسیاں سب ہماری ہیں، اس موقع پر معروف قبائلی، سیاسی و کاروباری شخصیت عتیق خان کاکڑ نے اپنے قبیلے اور ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ جو راتیں میں نے جیل میں گزاریں وہاں اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لے جائے، کوئی جرنیل اور جج قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے، عوام اور فوج کو لڑانا منافقوں کی پالیسی ہے، ہماری نہیں۔ عمران خان کی لیڈرشپ میں عوام نے خوف کے تمام بت توڑ دیے ہیں۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاہ ترین دور ہے، ہم ان مشکلات سے گھبرانے والے نہیں، ہم کوئی چور، ڈاکو اور قاتل نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رہنماﺅں نے بھی بہت مشکلات برداشت کیں، آئی ایل ایف نے ہمارے کیسز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب ہمارے ساتھیوں کا تعارف ایف آئی آرز پر ہوتا ہے، جلسہ گاہ سے شاندانہ گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد سرخرو ہوں گے، ہماری محنت ضائع نہیں ہوگی۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ایڈووکیٹ معظم بٹ نے کہا کہ ہماری ماﺅں بہنوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، بے عزتی کی گئی مگر ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے کہا کہ فوج اور ایجنسیاں ہمارے سروں کاتاج ہیں، پاکستان ہمارا وطن، اس سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے قبائلی رہنما عتیق کاکڑنے کہا کہ عوام دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوگئے، کسی نے مذہب اور کسی نے قومیت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا مگر بانی پی ٹی آئی کے سوا ملک میں عوام کا درد رکھنے والا کوئی اور لیڈر نہیں ہے۔ پارٹی میں شمولیت پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

1 min ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

11 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

24 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

25 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

39 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

47 mins ago