ڈسٹرکٹ حب میں سی آئی اے پولیس انچارجز اور چیک پوسٹیں ختم، تمام نفری تھانوں میں ضم


حب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ حب سی آئی اے پولیس کا کردارختم کر کے متعلقہ تھانوں کے انویسٹی گیشن اور آپریشنز افسران کے ماتحت کام کرنے کی ہدایت دے دی گئی، آئی جی آفس کوئٹہ سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ایس پی حب نے باقاعدہ احکامات جاری کردیے۔ روزنامہ انتخاب نے ضلع حب میں سی آئی اے پولیس کے کردار کے حوالے سے 9 مئی کو اپنی اشاعت میں تفصیلی خبر شائع کی تھی جس پر آئی جی پولیس بلوچستان نے نوٹس لیا۔ اس حوالے سے 6 جون کو آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر کوئٹہ سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ضلع حب میں سی آئی اے پولیس کا امن وامان کے قیام کے حوالے سے نہ کوئی خاطر خواہ کردار رہا ہے نہ ہی متعلقہ پولیس تھانوں کے ساتھ معاونت رہی ہے بلکہ شنید میں یہ بات آئی ہے کہ سی آئی اے پولیس غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کا کردار ادا کررہی ہے، لہٰذا ڈی ایس پی سی آئی اے حب کے ماتحت حب وندر اور ساکران میں تمام سی آئی اے پولیس انچارجز اور قائم چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے اور انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ سرکل پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنز افسران کے پاس رپورٹ کو یقینی بناتے ہوئے ان کی معاونت کریں۔ آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر جاری مراسلے میں ایس پی پولیس حب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پولیس تھانوں اور سی آئی اے نفری کو تھانوں میں ضم کرکے علاقے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنائیں اور تمام غیر قانونی چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 4مقدمات…

11 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ…

15 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

ریاض (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع…

41 mins ago

پاکستان میں گروتھ ریٹ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پر زمین بوس ہوا، عمر ایوب

جوڈیشل کمیشن کو چیف جسٹس آف پاکستان ہیڈ کر رہے ہیں پہلا تضاد دیکھیں، اپوزیشن…

43 mins ago

امریکہ چاہے تو عافیہ کے بدلے بانی پی ٹی آئی کو لے جائے، رانا ثناءاللہ

شکیل آفریدی کیلیے امریکا نے بہت کوشش کی لیکن حکومت نے اسے رہا نہیں کیا…

55 mins ago

ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب…

1 hour ago