نوجوان طلبا کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ بلوچ دشمن پالیسیوں کا عکاس ہے، بی ایس او


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انیس بلوچ کے خاندان کی جانب سے خضدار میں ہونے والے کل کے احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں خضدار کے مرکزی شاہراہ سے جبری طور پر گمشدہ کیے گئے نوجوان انیس بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے اہلخانہ کی جانب سے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انیس بلوچ کو مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہوٹل پر درجنوں افراد کے سامنے اٹھایا جاتا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عرصے میں بلوچ نوجوانوں اور بالخصوص طالب علموں کی گمشدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ بلوچ دشمن پالیسیز کی عکاسی ہے۔ گزشتہ دنوں شال سے ایف ایس سی کے طالب علم فاروق بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ ان کے اہلخانہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا، دھرنا دیا لیکن اس کے باوجود ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ اسی طرح تربت سے بھی تین طالب علم اٹھائے گئے۔ وہاں بھی احتجاج ہوا مگر ظالم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس او تمام لاپتہ افراد کے بازیابی کا اپنا دیرینہ مطالبہ دہراتی ہے۔ علاوہ از ایں بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ جہاں کہی پر بھی لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں ان میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی کا ثبوت دیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago