پولیس اور لیویز کی جانب سے چمن دھرنا مظاہرین پر فائرنگ نہیں کی گئی، ڈی آئی جی ژوب


چمن(قدرت روزنامہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل ژوب ریجن معروف صفدر واہلہ نے کہاہے کہ ایس پی چمن، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی قیادت میں پولیس اور لیویز نے ملکر آپریشن کر کے شہر کی تمام سڑکوں کو کلیئر کرادیا ہے ۔کوئٹہ کو چمن سے ملانے والی شاہراہ جو ایک ماہ سے مظاہرین کی جانب سے بند کی گئی تھی کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ قریبی اضلاع سے اضافی نفری طلب کرکے صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ژوب نے بتایا کہ پولیس اور لیویز کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔ صرف سڑکیں بند کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس میں کچھ مظاہرین زخمی ہوئے۔ کچھ مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے پتھرا اور تشدد سے اب تک 18 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ڈی آئی جی معروف صفدر واہلہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین میں شامل بعض منفی عناصر صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں ان میں غیرملکی بھی شامل ہیں تاہم حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

1 min ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

24 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

34 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

42 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

50 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

57 mins ago