تجابان میں فورسز کیمپ آبادی سے دور منتقل کرنے کی یقین دہانی پر اہل علاقہ کا احتجاج موخر


تربت(قدرت روزنامہ)تجابان میں سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں کیخلاف سی پیک شاہراہ بند کرنے کا اعلان، سیکورٹی فورسز کے افسران سے ملاقات اور فورسز کیمپ کو آبادی سے دور منتقل کرنے کی یقین دہانی پر 4 مہینوں کیلئے احتجاج موخر کردیا گیا، اہالیان تجابان نے گزشتہ روز سی پیک سے متصل تجابان میں سیکورٹی فورسز کی ہر شب آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور مقامی آبادی کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کیخلاف اور کیمپ کو آبادی سے دور منتقل کرنے کیلئے 10 جون بروز پیر کو تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیاتھا جس پر سیکورٹی فورسز کے مقامی افسران نے علاقائی اہم شخصیات ومعتبرین سے ملاقات کرکے انہیں کیمپ آبادی سے دور منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ نئے کیمپ کی تعمیر30جون سے شروع کی جائے گی اور30اکتوبرتک تعمیرات مکمل کرکے کیمپ کو منتقل کردیاجائے گا جس پر اہلیان تجابان نے 30اکتوبر تک احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago