کوئٹہ، سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق،راہگیر زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے . ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد مشتاق احمد اور حاجی عبدالصمد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ہے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے .

واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے . . .

متعلقہ خبریں