سعودی عرب، حج قوانین کی خلاف ورزی پر 21 افراد گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے قوانین اور تعلیمات کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کے خلاف انتظامی احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ 61 افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے راستوں پر سیکیورٹی فورسز نے 21 افراد کو پکڑا جو کہ حج کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ان میں 8 غیر ملکی اور 13 سعودی شہری شامل ہیں، یہ کارروائی 7 جون 2024 کو عمل میں آئی۔
وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف 15 دن کی قید کی سزا، 10 ہزار ریال کا جرمانہ اور خلاف ورزی کی تفصیلات عوامی سطح پر شائع کی جائیں گی۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ غیر ملکی افراد کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا اور ان کے دوبارہ ملک میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی، جبکہ نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حج کے نظام اور تعلیمات کی مکمل پابندی کریں تاکہ عازمینِ حج امن وسکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرسکیں۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

13 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

21 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

27 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

30 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

37 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

38 mins ago