اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔
اسرار کاکڑ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے یہ تیسرے پاکستانی ہیں، ان کے علاوہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 1977 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔
نومنتخب صدر آکسفورڈ یونیورسٹی یونین اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلے لے رہے ہیں۔
اسرار 13 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، انہوں نے پرائمری تعلیم اپنے گاؤں میں مکمل کی، پھر اس کے بعد ایبٹ آباد، لاہور اور امریکا میں تعلیم حاصل کی۔
یہ یقیناً پاکستان اور میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اسرار کاکڑ
یونیورسٹی یونین کا صدر منتخب ہونے پر اسرار کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، یونین الیکشن میں ساتھ دینے پر ممبران کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ پاکستان اور میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…