اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیٹری سے چلنے والا ایک چمچ دسترخوان پر آگیا ہے، جو کھانے کے ذائقے کو بغیر اضافی نمک کے مزید نمکین بنا سکتا ہے، یہ چمچ جاپان کی ایک کمپنی ‘کیرن ہولڈنگز’ نے تیار کیا ہے، آئندہ دنوں میں یہ چمچ محدود پیمانے پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
محققین کے مطابق دراصل اس چمچ سے بہت کمزور برقی کرنٹ گزرتا ہے، جو زبان پر نمکین ذائقہ پیدا کرتا ہے، چمچ صحت مند کھانے کو فروغ دینے میں مدد کرے گا، کیونکہ لوگوں کو نمکین ذائقہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھانے میں اصلی نمک شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
الیکٹرک اسپون پلاسٹک اور میٹل سے بنا ہے، جس میں لیتھیئم بیٹری رکھی گئی ہے، جب کوئی شخص اس چمچے کی مدد سے کھانا کھاتا ہے تو چمچ کمزور الیکٹرک سگنل ریلیز کرتا ہے۔ یہ الیکٹرک سگنلز کھانے میں موجود سوڈیم (نمک) کے مالیکیولز کی تاثیر کو بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ مزید نمکین محسوس ہونے لگتا ہے۔
الیکٹرک اسپون کا وزن 60 گرام ہے، اسے جاپان کی میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشیتا کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے۔ پروفیسر اس سے قبل ذائقہ بڑھانے والے چاپ اسٹکس بھی بنا چکے ہیں اور اس چمچ کو بنانے والی جاپانی کمپنی کو اس سے قبل نوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی جاپان کے لیے بہت کار آمد ثابت ہو گی کیوں کہ یہاں اوسطاً بالغ انسان یومیہ لگ بھگ 10 گرام تک نمک استعمال کرتا ہے جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے دوگنی مقدار ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی تجویز کے مطابق ایک بالغ انسان کو دن میں 5 گرام تک نمک کا استعمال کرنا چاہیے، نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر، فالج اور دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتا ہے۔
کیرن ہولڈنگز کے مطابق وہ رواں ماہ صرف 200 چمچے آن لائن فروخت کریں گے جس کی قیمت 127 امریکی ڈالرز ہو گی، جب کہ اسے آئندہ دنوں میں محدود پیمانے میں جاپان کے ریٹیل اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…