بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں، بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں .

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟

. .

متعلقہ خبریں