پنجاب حکومت کا ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخوا ہ پیشگی دینے کافیصلہ کیا ہے .

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی .


ذرائع کے مطابق آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں