کراچی؛ سگی بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنیوالا مفرور ملزم گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد تنازع پر فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم مراد سعید کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق گرفتار ملزم مراد سعید نے گزشتہ 24 نومبر کو بسم اللہ چوک مواچھ گوٹھ کے قریب واقع گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سگی بہن زولفتون زوجہ عنایت اللہ شاہ کو قتل کر دیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا بہنوئی عنایت اللہ شاہ بھی زخمی ہوگیا تھا۔
گرفتار ملزم کا اپنی بہن کے ساتھ زمین کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 507/2023 بجرم دفعہ 302/324 موچکو تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ آلہ قتل بھی جلد برآمد کر لیا جائے گا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago