بلوچستان کی سطح پر 6 جماعتی اتحاد کا قیام کا اعلان


اتحاد میں اے این پی ‘ جے یو آئی ‘ ایچ ڈی پی ‘ نیشنل پارٹی ‘ این ڈی ایم اور پی کے نیپ شامل ہے،ایمل ولی خان کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کی سطح پر 6 جماعتی اتحاد کا قیام کا اعلان ، ایمل ولی خان کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس . اتحاد میں اے این پی ‘ جے یو آئی ‘ ایچ ڈی پی ‘ نیشنل پارٹی ‘ این ڈی ایم اور پی کے نیپ شامل ہے .


ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس کے بعد سب سے بڑی ٹینشن ایکسٹینشن ہے . اتحاد کا مقصد پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے . ہمارے اقابرین انگریز سے ووٹ کا اختیار لے کر عوام کو دیا . پاکستان کے بننے کے بعد ووٹ کا اختیار عوام سے لے لیا گیا .
عوام کے ساتھ الیکشن میں کیھلواڑ کیا گیا . جس نے دفاعی ادارے کا ساتھ اچھا سودا کیا وہ پارلیمان چلا گیا . مسنگ پرسنز بلوچ و پختونو کا مشترکہ مسلہ ہے . چھ جماعتی اتحاد کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی . چھ جماعتی اتحاد نے کمیٹی تشکیل دی ہے جن میں تمام پارٹیوں کے نمائندے ہوں گے .
یہ کمیٹی پاکستان کے اندر تحریک چلائی گئی . ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پاکستان کو آزاد کرنا ہے . بارڈر والے کو بارڈر کا اور عوام کو عوام کا اختیار دیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں