موسم

عید کے دنوں میں موسم کیسے رہے گا؟موسمیاتی تجزیہ کار نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر نے کہاہے کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرد آلود رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی،درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،موسمیاتی تجزیہ کار کا کہناتھا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں،کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون شروع ہو سکتا ہے،13جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں