لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر کونیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا ، میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کے ایڈجوڈنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے . واضح رہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا . انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے . لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں . لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے . . .

متعلقہ خبریں