آئی ایم ایف کیساتھ سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کے خاتمے سمیت متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس کے حوالے سے متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے علاقوں کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو اگلے سال کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ 12 ہزار 900 ارب روپے رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایف بی آر ٹیکس ٹارگٹ 12 ہزار 500 ارب روپے رکھنے پر بضد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اہداف پر اتفاق نہیں ہو سکا تاہم دودھ پر زیرو ریٹ رجیم ختم کر کے 18 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے ، وزیراعظم ٹیکس تجاویز پر آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات کریں گے۔

علاوہ ازیں حکومت نے موبائل فون کے کمرشل درآمد کنندگان پر ٹیکس بڑھانے ، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی میں بھی ترمیم اور مقامی انڈسٹری کو موبائل پیکنگ پر دی گئی زیرو ریٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انڈسٹری پالیسی کے تحت موبائل پیکنگ کا ایک بھی یونٹ لگانے میں ناکام رہی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

10 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

10 hours ago