پاکستان 2022 میں زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیل گیا تھا، روہت شرما


نیویارک (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی طور پر ہلکا نہیں لیا جاسکتا، کیونکہ یہی ٹیم 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ میں زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیل گئی تھی۔ یقیناً گرین شرٹس نے اپنی غلطیوں پر کام کیا ہوگا۔
روہت شرما نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو شکست دینا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی کیوں کہ میچ والے دن جو بھی اچھا کھیلے گا، نتیجہ اسی کے حق میں ہوگا۔امریکا کے ہاتھوں شکست پر شرما نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ایک میچ کے نتیجے پر آپ حریف ٹیم کی طاقت کا اندازا نہیں لگاسکتے، پاکستان ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اس نے گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں محض ایک اوور پورا کھیل بدل دیتا ہے، لہٰذا کامیابی کے لیے ہمیں پورے میچ کے بجائے ہر اوور اور ہر گیند پر فوکس کرنا ہوگا، مجھے امید ہے کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے اور نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔
روہت شرما نے کہا کہ 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ اور 2022 کے ایشیا کپ میں پاکستان سے شکست کو بھُلا چکے ہیں ہم صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کے مطابق فیصلے بھی کرتے ہیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

6 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

21 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

44 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago