قلعہ عبداللہ کے اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اِسرار کاکڑ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی اور پہلے بلوچستانی باشندے ہیں۔ 1977 میں بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی صدر منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی تھیں۔ اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ایک گاؤں سے ہے۔ 13 بھائی بہنوں میں وہ سب سے چھوٹا ہے۔ گاؤں میں پرائمری کی سطح پر تعلیم پانے کے بعد اسرار کاکڑ نے ایبٹ آباد، لاہور، امریکا اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کی۔
اسرار کاکٹر نے یونیورسٹی آف ایبرڈین سے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری امتیازی حیثیت میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ لندن کے ادارے لنکنز اِن گئے جہاں سے انہوں نے بار ایٹ لا کی تعلیم مکمل اسکالر شپ پر حاصل کی۔ اس وقت وہ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے شعبہ قانون میں ڈی فِل پروگرام میں انرولڈ ہیں۔
اسرار کاکڑ کے بڑے بھائی بھی آکسفورڈ میں رھوڈز اسکالر تھے۔ اسرار احمد کا کہنا ہے کہ ان کا انتخاب غیر معمولی نوعیت کا ہے کیونکہ ایک پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھنے پر بھی انہوں نے محنت کی اور لوگوں نے ان پر بھروسا کیا۔ انہوں نے ووٹ دینے پر طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ یہ پاکستان اور بلوچستان دونوں کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے اور اس کی اہمیت میں اضافہ کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔
آکسفورڈ یونیون کے سرکاری اخبار نے بتایا کہ اسرار کاکڑ نے 617 اور ان کے حریف اِزی ہوروکز نے 393 ووٹ لیے۔ یونین کے گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں فتح کا فرق بہت زیادہ ہے۔ رچل حداد، موسکالینکو، موسٰی ہراج اور سِدھانت ناگرتھ نے بالترتیب لائبریرین، خزانچی اور سیکریٹری کا انتخاب جیتا۔
1823 میں قائم ہونے والی آکسفورڈ یونین کا شمار برطانیہ میں یونیورسٹی کی قدیم ترین یونینوں میں ہوتا ہے۔ برطانوی ملکہ، سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن، اور مدر ٹیریسا بھی اس یونین کی صدر رہ چکی ہیں۔ پشاور میں اے پی ایس کے سانحے میں بچ جانے والا طالب علم احمد نواز آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے والا دوسرا پاکستانی تھا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

9 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

15 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

25 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

51 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago