ڈبہ پیک جوسز سے 20 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش


لاہور (قدرت روزنامہ)فروٹ جوس کونسل نے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پر عائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کردی۔
فروٹ جوس کونسل کی جانب سے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسزپرعائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ایف جے سی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے اچانک ڈبہ بند فروٹ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے جہاں جوسز انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں پھلوں کے کاشتکار اور کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خط میں کہا گیا کہ انڈسٹری سالانہ 60 ارب روپے کا کاروبار کرتی ہے، ڈبہ پیل کوز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہے، اس کے باوجود بجٹ سے ہٹ کر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی زراعت کے تحفظ کے لیے آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پرعائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کریں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago