پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں شمولیت سے محروم رہ جانے والے ناراض ارکان اسمبلی کوپارلیمانی سیکرٹری ، ڈیڈک چیئرمین اور اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت نے کابینہ کا حصہ بننے سے محروم رہ جانے والے ارکان اسمبلی کو نوازنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بعض ارکان اسمبلی نے کابینہ میں شمولیت سے رہ جانے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔
ناراض ارکان اسمبلی کے اس مطالبے کے بعد حکومتی جماعت نے ارکان اسمبلی سے رائے مانگ لی ہے کہ کون کون پارلیمانی سیکرٹری، ڈیڈک چیئرمین اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا خواہشمند ہے۔
حکومتی جماعت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت 8 پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کررہی ہے جبکہ 37 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائے گی، جس میں اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیاں ، استحقاق ، جوڈیشل، ہاؤس اینڈ لائبریری اور لاء ریفارمز کمیٹی کی چیئرمین شپ کی نامزدگی کی جائے گی جبکہ باقی 32 محکموں سے متعلق قائمہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…