3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا


ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے ضوابط کی خلاف ورزی پر بغیر اجازت حاصل کیے حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو مقدس شہر سے باہر نکال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔
اس لیے سعودی حکومت نے بھیڑ سے بچنے، ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے تھے جن میں سے ایک حج کے لیے این او سی کا حصول بھی ہے۔
اس اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا۔ اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔
سعودی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago