کراچی:کچراچننے والے لڑکے کو قتل کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے کچراچننے والے لڑکے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا .

ایس ایس پی سینٹرل نے لڑکے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کی تصدیق کی،کہا کہ اس سے پہلے پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے سپر وائزر کو گرفتار کیا تھا .

پولیس کے مطابق سپر وائزر نے تصدیق کے بغیر غیر تربیت یافتہ شخص کو بھرتی کیا . پولیس نے نارتھ کراچی میں متعلقہ کمپنی کے 12 گارڈز کے اسلحے ضبط کرلیے ہیں .

خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے کچرا چننے والے بچے کو قتل کردیا تھا . کراچی میں 3 روز میں 2 نوجوان غیر تربیت یافتہ اناڑی سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں