(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نئےچیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین نیب برقراررہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور فواد چودھری کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر مملکت نے مشاورت کے بعد کرنی ہے اور اگر مشاورت پر اتفاق رائے نہیں ہوا تو ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ ہم نے موجودہ قانون میں سے ناقابل توسیع کا لفظ ختم کر دیا ہے، نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین عہدے پر رہیں گے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے لفظ نان ایکسٹینڈایبل کو تبدیل کیا ہے، چیئرمین نیب کے مس کنڈکٹ کی شکایت پر کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر قانون نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کا دنیا بھر میں ایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے، پراسیکیوٹر نیب کے لیے پرانے اور نئے تمام نام زیر غور آئیں گے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ نظام کی شفافیت کے لیے پراسیکیوٹر جنرل اہم کردار ادا کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے آرٹیکل 10 اے سمیت تمام آئینی حقوق کو مدنظر رکھے گا۔
وزیر قانون نے کہا کہ نیب قانون کے معاملے پر اپوزیشن نے ہمارے ساتھ بڑی سیاست کی، بدقسمتی سے بیوروکریسی کے معاملے پر اپوزیشن آڑے آگئی۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نیب کی ترامیم میں اپنی 34ترامیم لے آئی، اپوزیشن سیاست میں پڑ گئی اور عمران خان صاحب کا موڈ بھی بدل گیا۔
وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ضمانت کا اختیار احتساب عدالتوں کو دیا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ جج یا ریٹائرڈ جج احتساب عدالت کا جج بن سکے گا، احتساب عدالتوں میں جج متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے مشورے سے لگایا جائےگا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مشاورت کرنا چاہتی ہے تو اپنا لیڈرتبدیل کریں۔ وزیراعظم چیئرمین نیب کے معاملے پرشہبازشریف سے مشاورت نہیں کرینگے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے چور سے پوچھ کرتھانیدارلگائیں ، نیا جو مجوزہ قانون ہے وہ صدر مملکت سائین کریں گے تو قانون بنے گا ، چیئرمین نیب اور خدوخال کے حوالے سے فروغ نسیم بتائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری ایک چھوٹا سا پوائنٹ ہے ترمیم میں بہت کچھ ہے ، ترمیم میں ٹیکسیشن کے معاملے کو ایف بی آر بھیجا جا رہا ہے ، ٹیکسیشن کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکالا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے آرڈیننس میں اپوزیشن نے ہم سے بہت بڑی سیاست کی ، چیف جسٹس گلزار احمد کا قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ججز تقرری کے حوالے سے ترمیم کیلئے سپورٹ کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…