وقت نے ثابت کیا کہ چین اور دیگر ممالک مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں:مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے- وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے-سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی-وزیر اعظم شہباز شریف نےدورہ یو اے ای کے بعد چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ ہموار کر دی -
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ چین اور دیگر ممالک پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں -چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی . پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اورسربلندہیں .

پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے .

انہوں نے کہا کہ الحمدُللّہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے-آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئندہے-محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے-

. .

متعلقہ خبریں