مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ اور اکشے کی تصویر وائرل


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہوگئی۔ نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ نئی دلی کے راشتراپتی بھون میں ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں کا ایک گروپ موجود تھا۔
ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، کنگنا رناوت، انوپم کھیر، رجنی کانت، وکرانت میسی اور فلمساز راجکمار ہیرانی بھارتی ایوان صدر میں نظر آئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو بغل گیر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’کنگ اور کھلاڑی ایک ساتھ‘۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیوز پورٹل نے لکھا کہ اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار جب نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی راشتراپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تو ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر اداکار ایک دوسرے سے ملتے اور آپس میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔ شاہ رخ خان تقریب میں مکیش امبانی اور انکے بیٹے اننت امبانی کے ہمراہ پہنچے۔

Recent Posts

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے…

2 mins ago

ریاست اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بتائے کہ ڈاکٹر دین محمد زندہ ہیں یا نہیں، سمی دین بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد…

8 mins ago

کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…

14 mins ago

آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…

21 mins ago

کوئٹہ میں تین دن بینک بند رہیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…

26 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں 5 کھرب سے زائد کے غیر ترقیاتی، ایک کھرب سے زائد ترقیاتی مطالبات زر پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 93ترقیاتی وغیرترقیاتی مطالبات زر پیش کیں جس…

30 mins ago