ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی بیٹرز نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا، بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی20 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دیدی، پاکستانی بیٹرز بھارت کے آسان 120 رنز کے ہدف کو بھی پورا نہ کرسکے۔ پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکا۔
پاکستان نے بھارت کے 120 رنز کے ہدف میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 26 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپرت بمراہ کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان بھی 13 بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 73 کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد ہاردیک پانڈیا کی گیند پر ریشبھ پنٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی اور انتہائی اہم وکٹ 80 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان کو 31 رنز پر جسپرت بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان 4 رنز بنانے کے بعد ہاردک پانڈیا کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 5 رنز بنا کر جسپرت بمراہ کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ بھی 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم 15 بنا کر ارشدیب سنگھ کی گیند پر پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 10 جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوئی رنز نہیں بنایا، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی طرف سے جسپرت بمراہ نے 3 ، ہاردیک پانڈیا نے 2 جب کہ ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش رک جانے کے بعد 9 بجے پھر میچ شروع ہوا تو نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا، ویرات کوہلی 4 رنز بنانے کے بعد 12 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پرعثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے مجموعی اسکور پر گری جب روہت شرما 13 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بلے باز رشبھ پنت کے محمد عامر کے ایک ہی اوور میں 2 کیچ بھی ڈراپ کر دیے، پہلا کیچ افتخار احمد سے ڈراپ ہوا جب کہ دوسرا کیچ عثمان خان نے ڈراپ کیا۔ عماد وسیم کی گیند پر رشبھ پنت کا تیسرا کیچ بھی ڈراپ کر دیا گیا۔
10 اوورز مکمل ہونے کے بعد بھارت نے 8.10 کی اوسط سے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز اسکور کر لیے۔
بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پر گری جب سوریا کمار یادیو 7 رنز اسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 95 کے مجموعی اسکورپر گری جب شیوم دوبے کو نسیم شاہ نے 3 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھا دی۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری جب تین چانس ملنے کے بعد رشبھ پنت کو 42 رنز پر محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا، ساتویں وکٹ بھی 96 کے مجموعی اسکورپر گری جب رویندر جڈیجہ کو بھی محمد عامر نے اپنی اگلی گیند پر صفر پر آؤٹ کر دیا، ان کا کیچ عماد وسیم نے پکڑا، محمد عامر نے مسلسل 2 گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی 8 ویں وکٹ 112 کےمجموعی اسکور پر گری جب ہاردک پانڈیا 7 رنز اسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، 9 ویں وکٹ بھی 112 کے مجموعی اسکور پر گری جب جسپرت بمراہ کو بھی صفر پر حارث رؤف کی گیند پر عماد وسیم نے کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھا دی۔
بھارت کی 10 ویں وکٹ بھی 119 کے مجموعی اسکورپر گری جب ارشدیپ سنگھ بابر اعظم کی تھرو پر محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 9 رنز اسکور کیے، محمد سراج نے 7 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، پاکستان نے 7 رنز ایکسٹرا دیے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3 ، 3 جب کہ محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ سے قبل نیویارک میں تیز بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس اور میچ تاخیر کا شکار ہو گئے تاہم آدھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد بارش کے رک جانے کے بعد ہونے والا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں رات 8 بج کر 20 منٹ پر میدان میں اتریں لیکن پھر بارش کے باعث میچ 9 بجے تک روک دیا گیا، ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے میچ میں جو ہوا اسے بھول چکے ہیں، ہماری تمام تر توجہ آج کے میچ پر ہو گی اور جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارے لیے پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہو گا، بارش کے باعث پچ مزید مشکل ہو گئی ہے، جس کے بعد بیٹنگ کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

بھارت پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور محمد سراج شامل ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے، اس طرح پاکستان پلیئنگ الیون میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامرشامل ہیں۔

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری

یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…

23 mins ago

سولر پینلز سستے ہونے کے بعد سولر بیٹری کی قیمت میں بھی کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…

25 mins ago

درہم، ریال اور پاؤنڈ: آج پاکستان میں غیرملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح

کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…

27 mins ago

پاکستان میں لیکس کا موسم؟ اداکارہ حبا بخاری اور درفشاں سلیم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیوز وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکرز کے بعد اب فنکاروں کی ویڈیوز کا…

29 mins ago

محمد رضوان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

ہوبارٹ(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی…

33 mins ago

عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو وائٹ بال…

36 mins ago