چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس جاری

(قدرت روزنامہ)چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے ، آرڈ یننس کو نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے ، آرڈیننس کے تحت احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کےلیے ہوگا .

آرڈ یننس کے مطابق صدر جتنی چاہیں احتساب عدالتیں قائم کرسکیں گے ، صدر احستاب عدالتوں کے ججز کا تقرر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کرینگے . جاری کردہ آرڈ یننس کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت چار سال ہوگی ، نیب چیئرمین کو دوبارہ تعینات بھی کیا جا سکے گا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق ہوگا ، چیئرمین نیب کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی بارہ اراکین پر مشتمل ہوگی ، صدر کی اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے . واضح رہے کہ چیئرمین نیب کےلیے صدر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے . . .

متعلقہ خبریں