چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس جاری

(قدرت روزنامہ)چیئر مین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے ، آرڈ یننس کو نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے ، آرڈیننس کے تحت احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر تین سال کےلیے ہوگا۔

آرڈ یننس کے مطابق صدر جتنی چاہیں احتساب عدالتیں قائم کرسکیں گے ، صدر احستاب عدالتوں کے ججز کا تقرر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کرینگے۔

جاری کردہ آرڈ یننس کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت چار سال ہوگی ، نیب چیئرمین کو دوبارہ تعینات بھی کیا جا سکے گا ، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق ہوگا ، چیئرمین نیب کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی بارہ اراکین پر مشتمل ہوگی ، صدر کی اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب کےلیے صدر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے۔

Recent Posts

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 min ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

5 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

6 mins ago

پاکستا ن ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ))پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ پاکستان…

9 mins ago

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

21 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

36 mins ago