وزیراعظم چیئرمین نیب کے معاملے پر شہباز شریف سے مشاورت نہیں کرینگے ، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کے معاملے پرشہبازشریف سےمشاورت نہیں کرینگے . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر قانون فروغ نسیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مشاورت کرناچاہتی ہےتواپنالیڈرتبدیل کریں .

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے چور سے پوچھ کرتھانیدارلگائیں ، نیا جو مجوزہ قانون ہے وہ صدر مملکت سائین کریں گے تو قانون بنے گا ، چیئرمین نیب اور خدوخال کے حوالے سے فروغ نسیم بتائیں گے . فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری ایک چھوٹا سا پوائنٹ ہے ترمیم میں بہت کچھ ہے ، ترمیم میں ٹیکسیشن کے معاملے کو ایف بی آر بھیجا جا رہا ہے ، ٹیکسیشن کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکالا جا رہا ہے . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے آرڈیننس میں اپوزیشن نے ہم سے بہت بڑی سیاست کی ، چیف جسٹس گلزار احمد کا قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ججز تقرری کے حوالے سے ترمیم کیلئے سپورٹ کیا . . .

متعلقہ خبریں