(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم چیئرمین نیب کے معاملے پرشہبازشریف سےمشاورت نہیں کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر قانون فروغ نسیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مشاورت کرناچاہتی ہےتواپنالیڈرتبدیل کریں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے چور سے پوچھ کرتھانیدارلگائیں ، نیا جو مجوزہ قانون ہے وہ صدر مملکت سائین کریں گے تو قانون بنے گا ، چیئرمین نیب اور خدوخال کے حوالے سے فروغ نسیم بتائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری ایک چھوٹا سا پوائنٹ ہے ترمیم میں بہت کچھ ہے ، ترمیم میں ٹیکسیشن کے معاملے کو ایف بی آر بھیجا جا رہا ہے ، ٹیکسیشن کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے نکالا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے آرڈیننس میں اپوزیشن نے ہم سے بہت بڑی سیاست کی ، چیف جسٹس گلزار احمد کا قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ججز تقرری کے حوالے سے ترمیم کیلئے سپورٹ کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…