سرکاری حج اسکیم کے لیے پری حج فلائٹ آپریشن اختتام پذیر ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری حج اسکیم کے لیے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے۔ نجی حج اسکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر اگلے 2 روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کے لیے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہوگا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کے لیے کیمپ آفس قائم کردیا ہے۔ کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔

مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین آج مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر مذہبی امور اور وفاقی سیکریٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

2 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

10 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

17 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

30 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

37 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

45 mins ago