موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 25-2024 میں سیمی ناکڈ ڈاؤن (ایس کے ڈی) یا مکمل ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی) حالت میں موبائل فونز کی تجارتی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فون کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمدی اور مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کے درمیان فرق پیدا کرنا ہے۔فی الحال، درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یوزیا (سی ایم اوز کے ذریعے آئی ایم ای نمبر) پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے سیلز ٹیکس سی کے ڈی یا ایس کے ڈی حالت میں درآمد اور سی بی یو حالت میں مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون کی فراہمی پر بھی لاگو ہوگا۔

ایف بی آر کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی بجٹ تجویز موصول ہوئی ہے کہ حکومت ٹیلی کام صارفین پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح کو مکمل طور پر ختم کر دے کیونکہ صارفین کی اکثریت قابل ٹیکس حد سے نیچے آتی ہے۔موبائل سروس بجٹ 25-2024 کے لیے اپنی ٹیکس لگانے کی تجاویز میں اوہ آئی سی سی آئی نے حکومت سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کی بھی سفارش کی کیونکہ یہ ٹیکس کے دعووں اور اس کی تصدیق کے طریقہ کار کو کم سے کم آپریشنل پریشانیوں کے ساتھ مزید شفاف بنائے گی۔

چیمبر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2021 کے ذریعے ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کو مالی سال 2021 کے لیے 12.5 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد اور آئندہ برس کے لیے 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

9 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago