لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم نے کیپٹن فراز الیاس کے جنازے کو کاندھا دیا

لکی مروت ،چونیاں (قدرت روزنامہ )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم نے شہیدوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیپٹن فراز الیاس کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔شہباز شریف نے کیپٹن فراز الیاس شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔وزیراعظم نے کیپٹن فراز الیاس کے گاوں کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔حملے میں شہید ہونے والے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا کر دیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیےپرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago