ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے، ہمارا فائنل میچ کل تھا جو ہار گئے، شیخ رشید بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا فائنل میچ کل تھا، جس میں ہم ہار گئے، پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے یہ بھی بری خبر ہے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہو گا، اس بار عید کے بعد قربانی ہو گی، کھال سمیت ہو گی، قصائی کا انتظام ہے۔

اسلام آباد میں نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، غریب کو اڈیالہ جانے کے لیے 2000 روپے درکار ہوتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے عزت کے خواہش مندوں کو عزت نہیں ملے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں، حکومت کو یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے۔

واضح رہے کہ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

8 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago