خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط

پشاور (قدرت روزنامہ ) خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی، پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا۔خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago