ٹی 20 ورلڈکپ، گورنر سندھ کا قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین مگر کیوں؟ شائقین کرکٹ حیران پریشان

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست پر ردعمل میں کہا ہے کہ جان توڑکوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں .

جیو نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا .

پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے . فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے .

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے . پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد ردعمل میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ جان توڑکوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں .

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، ہارجیت گیم کا حصہ ہے، ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے دل جیت لیے، بولرز نے جان لڑائی، بیٹنگ میں تھوڑی کسر رہ گئی، شائقین کرکٹ نے کھیل کا ہر لمحے انجوائے کیا .

. .

متعلقہ خبریں