شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کی اپیل کردی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عام معافی کے اعلان کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہ لوگوں کو عام معافی دے دیں۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم 45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

1 min ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

5 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago