سرگودھا (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور بابر اعوان کو پنجاب کے ضلع سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا . پولیس کی بھاری نفری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف موجود ہے .
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی ہے، پولیس عدالت پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکتی ہمیں روکا جا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نہیں، ہر صورت عدالت جائیں گے . پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایشوز ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نہیں جانے دے رہے .
. .