میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، انوار الحق کاکڑ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، میں پیشکش کر رہا ہوں کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں تو تحقیقات کیوں نہیں ہورہیں؟
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اپنے دور حکومت میں ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی کوشش کی بہت سے مسائل سامنے تھے، حال ہی میں مجھ پر الزام لگا کہ میں نے گندم چرائی ہے، میں چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔
انور الحق کاکڑ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام میں سے کوئی بھی مجھ پر الزام لگاسکتا ہے مگر ثابت بھی کرے، میں نے سات ہزار روہے کی بھی کریشن کی ہو تو ان کے گناہ میرے اور اگر نہیں تو میرے سارے گناہ ان کے۔ سابق نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی کو قاضی فائز عیسیٰ پسند ہے اور کسی کو اطہر من اللہ ، مجھے سارے ہی ججز پسند ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago