پاور سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کی تجویز، 14 نئے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ شعبے میں 14 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25ء میں پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کرکے 239ارب 42 کروڑروپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پاورسیکٹر میں 14 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مجوزہ ترقیاتی بجٹ کے مطابق لیہ میں 1200میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی جگہ کے حصول کے لیے 6 ارب 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اسی طرح فریکوئنسی ریگولیشن کے بیٹری انرجی اسٹوریج منصوبے کے لیے 1 ارب 58 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں جنکو ون کول پاورپراجیکٹ کے لیے 35 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ جھنگ میں 600 میگاواٹ سولرمنصوبے کی جگہ کی خریداری کے لیے 63 کروڑ30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجلی کی ترسیل کے شعبے کی بہتری کے لیے ساڑھَے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاسا 1000 منصوبے کے انٹرکنکشن کے لیے 4 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشنز کی بہتری کے لیے 4 ارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ داسو پن بجلی منصوبے سے بجلی کی فراہمی کے فیز ون کے لیے 22 ارب 11 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تربیلا 5 توسیعی منصوبے سے بجلی کے اخراج کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 500اور220 کے وی گرڈ اسٹیشنزکی بہتری کے منصوبے کے لیے 5 ارب 23 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago